uRDU fONTS

اردو فانٹ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے کلک کریں

مظفر گڑھ میں پریس کانفرنس سے خطاب



مظفر گڑھ میں پریس کانفرنس سے خطاب


پاکستان میں ملت جعفریہ کیخلاف ایک منظم محاذ کھولا جا چکا ہے!
محرم الحرام سے قبل ایک منظم سازش کے تحت ملکی حالات کو فرقہ واریت کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، جو کہ پاکستان کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے۔
پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا تھا لیکن شروع دن سے ہی پاکستان مخالف قوتیں اس کے خلاف سازشیں کرنے میں مصروف ہیں، ملک دشمن عناصر کبھی ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دیتے ہیں تو کبھی لسانیت کو ہوا دیتے ہیں، آج پاکستان کا ہر شہر کربلا کا منظر پیش کر رہا ہے، ملتِ جعفریہ کے لوگوں کو چُن چُن کو شہید کیا جارہا ہے۔
اس وقت پاکستان میں ملتِ جعفریہ کے خلاف ایک منظم محاذ کھولا جا چکا ہے کیونکہ دشمن یہ جانتا ہے کہ اگر پاکستان کو کمزور کرنا ہے تو پہلے شیعیان حیدر کرار کو کمزور کیا جائے، جب بھی پاکستان پر کوئی وقت آیا ہے شیعیان حیدر کرار نے اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر سب کچھ اپنے ملک پر قربان کیا ہے، حکومت محرم الحرام میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنائے اور حساس علاقوں میں دہشت گرد اور شرپسند عناصر کی مکمل نگرانی کی جائے اور جنوبی پنجاب میں جاری کالعدم جماعتوں کی نقل و حرکت کو کنٹرول کیا جائے۔
علامہ امین شہیدی نے کہا کہ محرم الحرام سے قبل ایک منظم سازش کے تحت ملکی حالات کو فرقہ واریت کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، جو کہ پاکستان کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے، مجلس وحدت مسلمین، پاکستان میں امن اور سلامتی کی خواہاں ہے، ہم نے صوبے اور ضلعی سطح پر بھی امن کمیٹیوں کا اعلان کردیا ہے، حکومت کو چاہیے کہ سیکورٹی اور دیگر معاملات میں ایم ڈبلیو ایم کے کارکنوں سے تعاون کرے، عزاداری کے جلوسوں اور مجالس میں کسی قسم رُکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ یہ ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے، اگر مکتبِ تشیع کے فرزندوں کا قتلِ عام جاری رہا تو ہمیں مجبوراً پوری قوم کو شدّت پسندی کے مقابلے کے لئے کال دینی پڑے گی، علمائے کرام اکابرینِ ملت اور نوجوانوں  سے اس سلسلے میں رابطے کیے جا رہے ہیں،ہمیں  اس بات پر تشویش ہے کہ ملک میں جاری شیعہ نسل کشی کے پیچھے مغربی استعماری ممالک خصوصاً امریکہ کا عمل دخل نظر آ رہا ہے، ہمیں من حیث القوم متحد ہو کر پاک وطن سے امریکی استعمار اور صیہونی ایجنٹوں کے پنجے اُکھاڑنے ہوں گے، پاکستان میں جو بھی فرقہ واریت ،ٹارگٹ کلنگ، بم دھماکوں اور خود کش حملوں میں ملوث ہیں یا اسکی حمایت کرتا ہےوہ بالواسطہ یا بلاواسطہ یہودیوں اور امریکی سامراج کے مقاصد کی تکمیل کرتا ہے، اس لیے کہ پاکستان میں کوئی فرقہ وارانہ جھگڑا عوام میں موجود نہیں ہے، یہ امریکی خواہش ہے کہ ایسا تاثر دیا جائے کہ امت مسلمہ کے مختلف حصے آپس میں دست و گریباں ہیں تا کہ اسلام کی بھڑکتی ہوئی طاقت اور مغربی ممالک میں اس کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو روکا جا سکے۔

No comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.