uRDU fONTS

اردو فانٹ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے کلک کریں

ہیہات منا الذلہ

ہیہات منا الذلہ

آج پاکستان میں مسلمانوں کو مسلسل ٹارگٹ کلنگ، قتل و غارت گری، دہشت گردی اور فرقہ وارانہ فضا کا سامنا ہے،بریلوی اور شیعہ مسلمانوں کو بے دریغ قتل کیا جا رہا ہے۔گالم گلوچ، منفی پراپیگنڈہ اور کردار کشی کی انتہا کی جا رہی ہے،مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پھیلانے کی غلیظ ترین کوششیں عروج پر ہیں، کالعدم دہشت گرد جماعتوں نے اپنے مزموم مقاصد کےلئے پورے معاشرے کو یرغمال بنا رکھا ہے،ہزاروں بے گناہ اور پاکیزہ انسانوں کے خون سے رنگے درندہ صفت قاتل مزید مسلمانوں کے قتل عام کا مژدہ سنا رہے ہیں، سنا تھا قانون اندھا ہوتا ہے آج نظر بھی یہی آرہا ہے کہ قانون کے رکھوالے بھی واقعی اندھے اور کانے ہو گئے ہیں، امریکہ اور برطانیہ کے دستر خوانوں پر پلنے والے شرابی اور عیاش مسلمان نما ملا امت مسلمہ کے درمیان فتنہ اور فساد پھیلانے کے لیے پوری طرح سے سرگرم ہیں اور ریاست کے ذمہ دار ادارے صرف کاشنکوف اور خود کش جیکٹوں کی زبان سمجھنے کا عندیہ دے رہے ہیں۔لہٰذا قاتل تفرقہ باز، بدمست ہاتھیوں کی طرح دندناتے پھر رہے ہیں اور یہ ادارے امن پسند محب وطن شہریوں کا جینا حرام کرنے پر مصر ہیں۔ایسے میں ہماری قومی اور دینی ذمہ داری یہ ہے کہ ہم اتحاد و وحدت کا دامن مضبوطی سے تھامتے ہوئے میدان عمل میں پوری طرح سے حاضر رہیں اور محرم الحرام کے مقدس مہینے میں عزاداری سید الشہدا کو اس کی حقیقی روح کے مطابق انجام دے کر دنیا کو یہ بتا دیں کہ ہم مرد میداں ہیں، شہادت تو قبول ہے لیکن ذلت ہرگز نہیں۔۔۔۔۔۔۔ ہیہات منا الذلہ

No comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.