uRDU fONTS

اردو فانٹ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے کلک کریں

داخلی محاذ پر درپیش امن و امان کا مسئلہ



داخلی محاذ پر درپیش امن و امان کا مسئلہ تمام مسائل کی جڑ بن رہا ہے۔
آزاد کشمیر کے عہدیداروں کیساتھ نشست میں خطاب اور صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ انتخابی سیاست کے مکر و فریب نے قومی یکجہتی کا تحفظ نہیں کیا، ملی یکجہتی کونسل کی از سر نو تشکیل و تنظیم نو کا مقصد قومی وحدت کا فروغ ہے۔
پاکستان اِس وقت سنگین بحرانوں کا شکار ہے، داخلی محاذ پر درپیش امن و امان کا مسئلہ تمام مسائل کی جڑ بن رہا ہے اور قومی وحدت، بدگمانیوں، انتشار و افتراق کی زد میں ہے، انتخابی سیاست کے مکر و فریب نے قومی یکجہتی کا تحفظ نہیں کیا بلکہ عوام کی آراء کو تقسیم در تقسیم کر رکھا ہے، ان حالات میں ملی یکجہتی کونسل کی ازسر نو تشکیل و تنظیم نو کا مقصد قومی وحدت کا فروغ ہے تاکہ پاکستان کو درپیش خطرات ٹال کر امن و ترقی کی راہ پر گامزن ہونے میں آسانیاں پیدا ہوں۔
ملی یکجہتی کونسل خالصتاً مذہبی سیاسی تحریک ہے اور انتخابی سیاست سے اس کا کوئی تعلق نہیں، کونسل کے قائم شدہ شعبہ جات اور کمیشنز کو فعال کیا جا رہا ہے، تاکہ ملی یکجہتی کے فروغ کے اہداف حاصل کیے جا سکیں، ملی یکجہتی کونسل، ایم ایم اے کے مقابلے میں نہیں،  فرقہ پرستی کے پیچھے موجود دماغ پاکستان میں خانہ جنگی کی کیفیت سے دوچار کرنا چاہتے تھے، اس لئے شیعہ، سنی مسلمانوں میں موجود چودہ سو سالہ اختلافات کو ابھارنے کی کوششیں کی گئیں، کفر اور واجب القتل کے فتوے داغے گئے، لیکن وقت اور حالات نے شیعہ، سنی کو لڑانے کی سازشوں میں کٹھ پتلیاں بننے والے مٹھی بھر لوگوں کے چہروں سے نقاب الٹ دیئے۔
          ملی یکجہتی کونسل کے مقاصد نیک، اہداف بلند تر ہیں، اس لئے خالصتاً مذہبی پلیٹ فارم پر نفاق کی سوچ پر کار بند کسی فرد یا افراد کیلئے کوئی گنجائش نہیں رکھی گئی، مسلمانوں کے پلیٹ فارم پر وہی حلقے متحرک ہیں جو ایک دوسرے کے ایمان اور کفر کے فیصلے نہیں کرتے اور صرف ملی یکجہتی کا فروغ چاہتے ہیں۔

No comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.