uRDU fONTS

اردو فانٹ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے کلک کریں

پنجاب آفس لاہور میں اجلاس سے خطاب



پنجاب آفس لاہور میں اجلاس سے خطاب
محرم کے جلوسوں اور مجالس میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے،
کراچی میں دہشت گردوں کو سیاسی قوتوں اور سیکیورٹی کے ذمہ دار اداروں کی پشت پناہی حاصل ہے ۔ علامہ امین شہیدی
پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا تھا لیکن شروع دن سے ہی پاکستان مخالف قوتیں اس کے خلاف سازشیں کرنے میں مصروف ہیں، ملک دشمن عناصر کبھی ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دیتے ہیں تو کبھی لسانیت کو ہوا دیتے ہیں، آج پاکستان کا ہر شہر کربلا کا منظر پیش کر رہا ہے، ملت جعفریہ کے لوگوں کو چن چن کو شہید کیا جا رہا ہے۔
اس وقت پاکستان میں ملت جعفریہ کے خلاف ایک منظم محاذ کھولا جا چکا ہے کیونکہ دشمن یہ جانتا ہے کہ اگر پاکستان کو کمزور کرنا ہے تو پہلے شیعان حیدرِ کرار کو کمزور کیا جائے، جب بھی پاکستان پر کوئی وقت آیا ہے شیعان حیدر کرار نے اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر سب کچھ قربان کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ حکومت محرم الحرام میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنائے اور حساس علاقوں میں دہشت گرد اور شرپسند عناصر کی مکمل نگرانی کی جائے۔
مزید یہ کہ جنوبی پنجاب میں جاری کالعدم جماعتوں کی نقل و حرکت کو کنٹرول کیا جائے، محرم الحرام سے قبل ایک منظم سازش کے تحت ملکی حالات کو فرقہ واریت کی طرف دھکیلا جا رہا ہے جو کہ پاکستان کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے، مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں امن اور سلامتی کی خواہاں ہے، ہم نے صوبے اور ضلعی سطح پر بھی امن کمیٹیوں کا اعلان کر دیا ہے، حکومت کو چاہیے کہ سیکورٹی اور دیگر معاملات میں ایم ڈبلیو ایم کے کارکنوں سے تعاون کرے۔
عزاداری کے جلوسوں اور مجالس میں کسی قسم رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ یہ ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے، ہم کراچی میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ آفتاب حیدر جعفری اور معروف مذہبی سکالر سید سعید حیدر زیدی کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہیں، عجیب ہے کہ ایک تو ابھی تک صوبائی حکومت نے ان کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا اور دوسرا کراچی میں نکالے گئے جلوس پر کراچی پولیس اور رینجرز نے فائرنگ اور شیلنگ کر دی، لگتا ہے کراچی کی انتظامیہ کو مظلوم اور نہتے عوام کا خون بہانا بہت پسند ہے جب کہ قاتلوں اور ٹارگٹ کلرز کے مقابلے میں انکا کوئی سنجیدہ اقدام نظر نہیں آتا۔
واضح طور پر نظر آ رہا ہے کہ کراچی میں دہشت گردوں کو سیاسی قوتوں اور سیکورٹی کے ذمہ دار اداروں کی پشت پناہی بھی حاصل ہے ، کراچی کے امن وامان کو تباہ کرنے میں کالعدم تنظیمیں اور سیاسی جماعتوں کے دہشت گرد شامل ہیں ۔

No comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.