uRDU fONTS

اردو فانٹ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے کلک کریں

شرعی مسائل ۵


شاگردوں پر نگاہ
سوا ل ۱۶: ایسے ٹیچر کو جو کچھ طالبات کو پڑھاتا ہے لیکن اپنی نگاہوں کو ہوس اور شہوت سے نہیں بچاسکتا کیا کرنا چاہیے؟
تمام مراجع: تدریس ترک کردینی چاہیے۔
[امام خمینیؒ استفتاءات ج۳ نظر، س ۲۸، تبریزی استفتاءات س ۱۵۸۱، مکارم استفاءات ج۱ س ۸۱۳، ج۲ م س ۱۰۳۵، دفتر بھجت، صافی، نوری، وحید، سیستانی، خامنہ ای]
شادی کے لئے نگا ہ
سوال ۱۷: جس لڑکی سے انسان شادی کرنا چاہتا ہے اس کے چہرے، گردن اور بالوں کو کس صورت میں دیکھ سکتا ہے؟
مراجع عظام: جس لڑکی کا رشتہ مانگنے کا ارادہ ہو اس کو درج ذیل صورتوں میں دیکھا جا سکتا ہے۔
۱۔ لذت و شہوت کی نیت نہ ہو (اگرچہ وہ جانتا ہو کہ دیکھنے سے لذت حاصل ہو سکتی ہے)،
۲۔ لڑکی کے جسمانی سالمیت کو جاننا چاہتا ہو لیکن اگر اس کی جسمانی حالت جانتا ہو تو دیکھنا جائز نہیں،
۳۔ شادی میں کوئی رکاوٹ موجود نہ ہو،
۴۔ اسے اطمینان ہو کہ لڑکی رشتہ مسترد نہیں کرے گی،
[سیستانی منھاج الصالحین، ج۲ النکاح مسئلہ ۲۸، امام خمینیؒ، فاضل، نوری، مکارم، تعلیقات العروۃ الوثقی النکاح مسئلہ ۲۶، توضیع المسائل مسئلہ ۱۹۴۴، خامنہ ای استفاء س ۵۲۵، دفتر تبریزی]
آیۃ اللہ صافی: مذکورہ شرائط کا خیال رکھتے ہوئے احتیاط واجب کے طور پر صرف چہرے اور ہاتھوں کو کلائی تک دیکھا جا سکتا ہے۔       [صافی جامع الاحکام ج ۲، س ۱۷۰۹]
سوال ۱۸: میں ایک لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہوں کیا میں چھپ کر اس کے بالوں اور گردن کو دیکھ سکتا ہوں یا دیکھنے کے لئے اس کی رضا مندی اور اجازت شرط ہے؟
تمام مراجع: اگر نگاہ کے جواز کے لئے ضروری شرائط موجود ہوں تو لڑکی کی رضا مندی شرط نہیں ہے۔
شاہراہوں اور سڑکوں کی نگاہ
سوال ۱۹: ایک شخص شادی کرنا چاہتا ہے کیا وہ لذت کی نیت کے بغیر سڑک پر چلتے خواتین کے چہرے اور بالوں کی طرف دیکھ سکتا ہے تا کہ کسی ایک کو پسند کر سکے اور اس کا رشتہ مانگے؟
تمام مراجع: اس کی طرح کی نگاہ قطعاً جائز نہیں۔
[مکار ، تعلیقات علی العروۃ الوثقی مسئلہ ۲۶، استفتاءات ج۱ س ۸۱۴، فاضل تعلیقات علی العروۃ ج۲ م النکاح م ۲۶، صافی ہدایۃ العباد ج۲ النکاح مسئلہ ۲۸، امام خمینیؒ تحریر الوسیلہ ج۲، النکاح م ۲۸، سیستانی منھاج الصالحین، ج۲، النکاح م ۲۸، تبریزی صراط النجاۃ ج۶، مسئلہ ۹۴۸، دفتر وحید خراسانی، دفتر خامنہ ای]
خصوصی نوٹ: شادی کی نیت سے لڑکی کی طرف دیکھنے کی کچھ شرطیں ہیں جن کا لحاظ رکھا جائے تو دیکھنا جائز ہو جائے گا۔ [دیکھئے سوال نمبر ۱۷]
منگیتر پر نگاہ
سوال ۲۰: اس منگیتر کے جسم پر نگاہ ڈالنا جس سے ابھی نکاح نہیں ہوا لیکن نکاح ہونا قطعی ہے جائز ہے؟
تمام مراجع: جی نہیں، نامحرم منگیتر دوسری نامحرم عورتوں کی مانند ہے۔
[توضیع المسائل مراجع م ۲۴۳۳، العروۃ الوثقی ج۲، النکاح مسئلہ ۲۶، وحید توضیع المسائل مسئلہ ۲۴۴۲، نوری توضیع المسائل م ۲۴۲۹، خامنہ ای استفاء س ۵۲۵،]

No comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.