uRDU fONTS

اردو فانٹ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے کلک کریں

نگاہ کے احکام ۳


نامحرم کے پاؤں پر نگاہ
سوال۶: کیا نامحرم کے پاؤں کی طرف نگاہ جائز ہے؟
تمام مراجع عظام: بالکل نہیں، اگرچہ حرا م ہے) توضیع المسائل مراجع م ۲۴۳۳ ، نو ری ہمدانی توضیع المسائل م ۲۴۲۹، العروۃ الوثقی ۱، ج۱( الستر )وحید خراسانی توضیع المسائل ۲۴۴۲، خامنہ ای اجوبۃ الاستفتاءات س ۴۳۸ (
آیت اللہ مکارم شیرازی: جی ہاں ۔لیکن بہتر کہ نگاہ نہ کرے) دفتر آیۃ اللہ مکارم شیرازی(
آئینہ میں نگاہ 
سوال ۷: کیا نامحرم عورت کے بالوں کو آئینے میں دیکھا جا سکتا ہے؟
تمام مراجع: بالکل نہیں، حرام ہے، (توضیع المسائل مراجع م ۲۴۳۳، ۲۴۳۶، نو ری ہمدانی توضیع المسائل مسئلہ ۲۴۲۹، ۲۴۳۲، العروۃ الوثقی ج۱ ، الستر م۲، احکام تخلی مسئلہ ۸، وحید خراسانی توضیع المسائل مسئلہ ۲۴۴۲، ۲۴۴۵، دفتر علی خامنہ ای)
ضروری نوٹ  : آئینہ شیشہ، صاف پانی وغیرہ کے ذریعے نامحرم پر نگاہ کا حکم تصویر اور ویڈیو سے مختلف ہے آئینہ میں نامحرم عورت کی طرف نگاہ جائز نہیں ہے جب کہ تصویر اور فلم کے ذریعے دیکھنا اگر لذت کی نیت سے نہ ہو اور عورت نا آشنا ہو تو جائز ہے۔
حسن و زیبائی پر نگاہ
سوال۸: جس طرح انسان پھول اور باغ کو دیکھ کر لذت حاصل کرتا ہے اسی طرح اگر عورت کے چہرے کا حسن دیکھ کر لذت حاصل کرے تو کیا یہ بھی حرام ہو گا اور کیا یہ عمل’’ لذت کی نیت‘‘ کا مصداق ہو گا؟
تمام مراجع: چونکہ اس کی نگاہ میں جنسی لذت کا پہلو موجود ہوتا ہے لہٰذا جائز نہیں ہے۔ (مکارم استفتاءات ج۱ س ۷۹۹، تبریزی صراط النجاۃ ج۵ س ۱۲۷۴، دفتر مراجع)
عبایا پر نگاہ
سوال۹: کیا نامحرم عورت کے بدن کے نشیب و فراز جیسے سینہ اور پشت کی طرف عبایا کے اوپر سے دیکھنا جائز ہے؟
تمام مراجع: اگر لذت کی نیت سے ہویا اگر اسے گناہ میں پڑ جانے کا خوف ہو تو بدن کے ایسے حصوں کی طرف دیکھنا جائز نہیں۔ (العر وۃ الو ثقی ج۱ مسئلہ ۱۶)
سوال۱۰: جس طرح مرد کا عورت پر نگاہ ڈالنا حرام ہے کیا عورت کا مرد کو دیکھنا بھی اسی طرح حرام ہے؟
تمام مراجع: جی ہاں عورت کا مرد کے سر، گردن، ہاتھ اور ان حصوں کے علاوہ جنہیں وہ عام طور پر نہیں چھپاتا باقی بدن پر نگاہ ڈالنا حرام ہے اگرچہ لذت کی نیت سے نہ بھی ہو۔ (توضیع المسائل مراجع مسئلہ ۲۴۳۳، وحید خراسانی توضیع المسائل مسئلہ ۲۴۴۲، نوری ہمدانے توضیع المسائل مسئلہ ۲۴۲۹، خامنہ ای استفتاءات س ۴۶۷)
آیۃ اللہ سیستانی، بھجت: عورت کا مرد کے بدن کو لذت کی نیت سے دیکھنا حرام ہے اور احتیاط واجب کی بنا پر مرد کے بدن کے ان حصوں کے علاوہ جنہیں عام طور پر وہ نہیں چھپاتا باقی بدن کو لذت کی نیت کے بغیر دیکھنا اگرچہ حرام میں مبتلا ہونے کا خوف نہ بھی ہو تب بھی جائز نہیں۔          (توضیع المسائل مراجع مسئلہ ۲۴۳۳)

No comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.