uRDU fONTS

اردو فانٹ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے کلک کریں

شرعی مسائل ۱۱



نامحرم کی فلم یا تصویر
سوال ۴۲: مردوں کا انجان بے پردہ خواتین کی فلم یا تصویر دیکھنے کے بارے کیا حکم ہے؟
تمام مراجع عظام: اگر لذت کی نیت کے بغیر اور گناہ میں مبتلا ہونے کا خوف نہ ہو اور فساد میں پڑنے کا خطرہ بھی نہ ہو تو کوئی حرج نہیں۔
[امام استفتاءات ج۳ (نظر) س ۲۵ خامنہ ای اجوبۃالاستفتاءات س ۱۱۸۲، وحید توضیح المسائل م ۲۴۴۸، فاضل، جامع المسائل ج۱س ۱۷۳۲، نوری استفاءات ج۱، س۴۵۱، صافی جامع الاحکام ج۲ س ۱۷۱۹، توضیح المسائل مراجع م ۲۴۳۹، تبریزی استفتاءات س ۱۵۸۸، مکارم استفتاءات ج۲، س ۱۰۴۴، سیستانی منھاج الصالحین، ج۲، (النکاح) م۲۷، بھجت توضیح المسائل (متفرقہ) م۲]
ضروری نوٹ: اگرچہ اس کی تفسیر (لذت کی نیت کے بغیر اور گناہ میں مبتلا ہونے کا خطرہ) بعض جگہوں میں ذکر نہیں ہوا ہے لیکن اس مسئلے میں تمام فقہاء اتفاق کرتے ہیں۔
سوال ۴۳: کیا مرد جس لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہے اس کی جسمانی خوبصورتی کو جاننے کے لئے تصویر یا فلم کا مشاہدہ کر سکتا ہے اگر لڑکی رشتہ دار یا آشناء ہو اس کے بارے کیا حکم ہے؟
تمام مراجع عظام: اگر لذت کی نیت کے بغیر ہو کوئی حرج نہیں اگرچہ وہ لڑکی رشتہ دار یا آشنا ہی کیوں نہ ہو۔
[استفادہ از منا بھی کہ درعنو ان ’’نگاہ خواستگاری‘‘ آمدہ است]
فلم یا تصویر دیکھنا آشناکی
سوال ۴۴: رشتہ دار خواتین یا آشنا کی بے پردہ تصویر یا فلم دیکھنے کے بارے میں کیسا حکم ہے؟
آیات عظام امام، تبریزی و نوری: اگر ایسی خواتین شرعی پردے کی پابند ہو تو ان کی فلم یا تصویر دیکھنا حرام ہے۔
[امام توضیح المسائل م ۲۴۳۹، نوری توضیح المسائل م ۲۴۳۵، تبریزی صراط النجاۃ ج۲ م س ۱۱۵۸]
آیات عظام بھجت وفاضل: احتیاط واجب کی بنا پر ان خواتین کی فلم یاتصویر دیکھنا جائز نہیں ہے۔
[فاضل، جامع المسائل ج۱ س ۱۷۲۸، ۱۷۳۲، دفتر بھجت]
آیات عظام سیستانی، مکارم و وحید: اگر یہ خواتین شرعی پردے کی پابند ہوں تو احتیاط واجب کی بنا پر ان کی فلم یا تصویر دیکھنا جائز نہیں ہے۔ [توضیح المسائل مراجع م ۲۴۳۹، وحید توضیح المسائل م ۲۴۴۸]
آیات عظام خامنہ ای وصافی: ان خواتین کی فلم یا تصویر دیکھنا بعض مواقع پر فساد کا باعث بنتا ہے تو حرام ہے۔
[صافی ، توضیح المسائل م ۲۴۴۸، خامنہ ای اجوبۃ الا ستفتا ء ات س ۱۱۸۲]
سوال ۴۵: حدود و قیود سے آزاد اور بے خوف بے پردہ عورتیں اگرچہ وہ رشتہ دار یا جان پہچان والی ہیں ان کی تصویر یا فلم دیکھنے کے بار ے کیا حکم ہے؟
آیات عظام امام، تبریزی، سیستانی، مکارم ووحید: اگر فساد میں پڑنے کا خطرہ نہ ہو تو کوئی حرج نہیں ہے۔
[نوری، توضیح المسائل م ۲۴۳۵، امام، سیستانی وحید مکارم توضیح المسائل مراجع م ۲۴۳۹، وحید توضیح المسائل م ۲۴۴۸، تبریزی صراط النجاۃ ج۲ س ۱۱۵۸]
آیات عظام بھجت، فاضل وصافی: احتیاط واجب کی بنا پر ان عورتون کی فلم یا تصویر دیکھنا جائز نہیں ہے۔
[فاضل جامع المسائل ج۱ س ۱۷۲۸، دفتر صافی و بھجت]
آیۃ اللہ خامنہ ای: ان خواتین کی فلم یا تصویر دیکھنا جائز نہیں ہے۔ [خامنہ ای اجوبۃالاستفتاءات س ۱۱۸۲]
سوال ۴۶: ایسی رشتہ دار خواتین جو فوت ہو گئی ان کی فلم دیکھنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟
تمام مراجع عظام: جو حکم ان خواتین کی فلم یا تصویر دیکھنے کے بارے میں ان کی زندگی میںتھا وہی ان کے مرنے کے بعد بھی ہے اس میں کوئی فرق نہیں۔ [تبریزی، صراط النجاۃ ج۵ م س ۱۲۷۱، ودفتر تمام مراجع عظام کے]

No comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.