uRDU fONTS

اردو فانٹ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے کلک کریں

شرعی مسائل ۷



ہم جنس پر نگاہ
سوال۲۵: مرد کا مرد کے بدن کو اور عورت کا عورت کے بدن کو کہاں تک دیکھنا جائز ہے؟
تمام مراجع: اگر لذت کی نیت نہ ہو اور حرام میں مبتلا ہونے کا خوف بھی نہ ہو تو شرم گاہ کے علاوہ باقی تمام بدن پر نگاہ ڈالنا جائز ہے۔
[توضیع المسائل مراجع م ۲۴۳۶، ۲۴۳۸، العروۃ الوثقی ج ۲، النکاح م ۲۸، نوری ہمدانی توضیع المسائل م ۲۴۳۲، ۲۴۳۸، وحیدتوضیع المسائل م ۲۴۵۴، ۲۴۴۷، خامنہ ای استفتاءات س ۴۸۷]
بے پردہ خواتین پر نگاہ
سوال ۲۶: ایسی بے پردہ عورتیں جن پر نصیحت اثر نہ کرتی ہو، کے سر کے بالوں کی طرف نگاہ کا حکم کیا ہے؟
آیات عظام: امام خمینیؒ، صافی، خامنہ ای، فاضل، نوری: احتیاط واجب کی بنا پر اگر حرام میں مبتلا ہونے کا خوف نہ ہو اور لذت کی نیت سے بھی نہ ہو تب بھی جائز نہیں ہے۔
[امام خمینیؒ تحریر الوسیلہ ج۲ النکاح م ۲۷ فاضل، نوریالتعلیقات علی العروۃ الوثقی النکاح م ۲۷ صافی ہدایۃ العبادم ۲۷۲ اور خامنہ ای استفتاء س ۵۸۲ اور ۵۸۶]
آیات عظام سیستانی، تبریزی، مکارم، وحید: اگر لذت کی نیت سے نہ ہو اور حرام میں مبتلا ہونے کا خوف بھی نہ ہو تو کوئی حرج نہیں۔
[سیستانی توضیع المسائل مراجع س ۲۴۳۴، تبریزی التعلیقہ علی منھاج الصالحین النکاح م ۱۲۳۲، مکارم استفتاءات ج۲، س ۱۰۲۹ اور ۱۰۳۹، تعلیقات علی العروۃ الوثقی النکاح م ۲۷، وحید خراسانے توضیع المسائل م ۲۴۴۳]
آیۃ اللہ بھجت: لذت کی نیت کے بغیر اور حرام میں مبتلا ہونے کا خوف نہ ہو بھی تب جائز نہیں ہے۔[بھجت دفتر]
دیہاتی عورتوں پر نگاہ
سوال۲۷: بعض علاقوں میں دیہاتی عورتیں زیادہ پردہ نہیں کرتی، کیا لذت کی نیت کے بغیر ان پر نگاہ کرنا جائز ہے؟
آیات عظام امام خمینیؒ، خامنہ ای، صافی، فاضل و نوری: احتیاط واجب یہ ہے کہ لذت کی نیت کے بغیر اور حرام میں مبتلا ہونے کا خوف نہ بھی ہو تب بھی جائز نہیں ہے۔
[امام تحریر الوسیلہ، ج۲، النکاح م ۲۷، فاضل و نوری، تعلیقات علی العروۃ الوثقی (النکاح) م ۲۷، صافی ہدایۃ العباد ج۲، (النکاح) م۲۷]
آیات عظام مکارم و بھجت: اگر لذت کی نیت سے نہ ہو اور حرام میںمبتلا ہونے کا خوف بھی نہ ہو تو کوئی حرج نہیں۔ [بھجت، توضیع المسائل مراجع م ۲۴۳۴، مکارم، استفتاءات ج۱ س ۸۱۲]
سوال ۲۸: کیا سنی مذہب رکھنے والی عورتوں کے بالوں اور بدن کو دیکھنا جائز ہے؟
تمام مراجع عظام: جی نہیں، ان پر نگاہ کرنے کے وہی احکامات ہیں جو شیعہ خواتین کے لئے ہیں۔
[العروۃا لو ثقی، ج۲ النکاح م ۲۷ ، ۳۱ ]

No comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.