uRDU fONTS

اردو فانٹ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے کلک کریں

شرعی مسائل ۸



غیر ملکی مسلمان خواتین پر نگاہ
سوال ۲۹: ایسی مسلمان خواتین جو غیر ممالک میں اسلامی پردہ کرنے سے محروم ہیں ان پر نگاہ کرنے کے کیا احکامات ہیں؟
آیات عظام امام، خامنہ ای، صافی، فاضل اور نوری: احتیاط واجب یہ ہے کہ لذت کی نیت کے بغیر اور حرام میں مبتلا ہونے کا خوف نہ بھی جائز نہیں ہے۔ [امام تحریر الوسیلہ، ج۲ (النکاح) مسئلہ ۲۷، فاضل و نوری تعلیمات علی العروۃ (النکاح) م۲۷، صافی ہدایۃ العبادج۲ (النکاح)م ۲۷، و خامنہ ای استفتاءات س ۵۸۲، ۵۱۶،۵۱۵]
آیات عظام تبریزی، سیستانی، مکارم اور وحید: اگر لذت کی نیت کے بغیر اورحرام میں مبتلا ہونے کا خوف نہ ہو جائز ہے۔ [وحید توضیع المسائل م ۲۴۴۳، سیستانی توضیع المسائل مراجع م ۲۴۳۴، sistani.org(نگاہ) س۲، تبریزی، التعلتقہ علی منھاج الصالحین (النکاح) م ۱۲۳۲، مکارم استفتاءات ج۱ س ۸۱۲]
آیۃ اللہ بھجت: ان عورتوں پر نگاہ کرنا جائز نہیں ہے لذت کی نیت کے بغیر ہی کیوں نہ ہو۔ [بھجت دفتر]
غیر مسلمان پر نگاہ کرنا
سوال ۳۰  : کیا غیر مسلمان خواتین پرجو پردہ نہیں کرتی نگاہ کرنا جائز ہے؟
تمام مراجع عظام: اگر لذت کی نیت کے بغیر اور حرام میں پڑنے کا خطرہ ہو تو اکیلے میں ان کے بدن کے بعض حصوں کو جن پر وہ پردہ نہیں کرتیں جائز ہے۔ [توضیع المسائل مراجع م ۲۴۳۴، امام تحریر الوسیلہ ج۲ م (النکاح) م ۲۷، نوری توضیع المسائل م ۲۴۳۰، مکارم تعلیقات علی العروۃ (النکاح) م ۲۷، وحید توضیع المسائل م ۲۴۴۳، خامنہ ای دفتر]
بوڑھی خواتین پر نگاہ کرنا
سوال ۳۱: کیا بوڑھی خواتین کے ہاتھوں، گردن اور بالوں پر نگاہ کرنا جائز ہے؟
تمام مراجع عظام: اگر لذت کی نیت کے بغیر ہو تو کوئی حرج نہیں۔
[سیستانی منھاج الصالحین م ۳ (النکاح) م ۱۸، تبریزی صراط النجاۃ ج۱ س ۸۹۰، بھجت، توضیع المسائل م ۱۹۴۲، امام نوری، فاضل و مکارم تعلیقات علی العروۃ (النکاح) م۳۵دفتر صافی]
سوال ۳۲: بوڑھی خواتین جو اپنے چہرے اور بالوں پر آرائش کریں ان پر نگاہ کرنے کے کیا احکامات ہیں؟
تمام مراجع عظام: آرائش کی صورت میں ان خواتین پر نگاہ کرنا جائز نہیں ہے۔
[سیستانی منھاج الصالحین ، ج۳ ، م ۱۸ ، دفتر ھمہ مراجع ]
میمز بچے کا نگاہ کرنا
سوال ۳۳: کیا ایک سمجھدار بچہ نا محرم کے بالوں اور بدن کی طرف نگاہ کر سکتا ہے؟
تمام مراجع عظام: (مکارم اور تبریزی کے علاوہ) ایک سمجھدار لڑے کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے، ان کا عورتوں پر نگاہ کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، لیکن احتیاط کی بنا پر عورتوں کو چاہیے کہ اپنے بدن اور بالوں کو سمجھدار لڑکوں سے بچا کر رکھیں اگر شہوت کا سبب بنے کا خطرہ ہو۔
[نوری توضیع المسائل م ۲۴۳۱، توضیع المسائل مراجع م ۲۴۵۳، وحید توضیع المسائل م ۲۴۴۴]
آیات عظام تبریزی اور مکارم: ایک سمجھدار لڑکے کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ان کا عورتوں پر نگاہ کرنا کوئی حرج نہیں لیکن بہتر ہے کہ عورتوں کا چاہیے اپنے بالوں اور بدن کو ان سے بچا کر رکھیں۔
[توضیع المسائل مراجع م ۲۴۳۵ ، ]
ضروری نوٹ: ایک سمجھدار لڑکے کا عورتوں پر نگاہ کرنا کوئی حرج نہیں رسالہ علمیہ میں آیا ہے، لیکن بعض فقہا نے سمجھدار کو بلوغت کی نشانی بتائی ہے اس لئے ایک سمجھدار بچہ اس میں شامل نہیں ہوتا۔

No comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.