uRDU fONTS

اردو فانٹ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے کلک کریں

شرعی مسائل ۱۱



نامحرم کی فلم یا تصویر
سوال ۴۲: مردوں کا انجان بے پردہ خواتین کی فلم یا تصویر دیکھنے کے بارے کیا حکم ہے؟
تمام مراجع عظام: اگر لذت کی نیت کے بغیر اور گناہ میں مبتلا ہونے کا خوف نہ ہو اور فساد میں پڑنے کا خطرہ بھی نہ ہو تو کوئی حرج نہیں۔
[امام استفتاءات ج۳ (نظر) س ۲۵ خامنہ ای اجوبۃالاستفتاءات س ۱۱۸۲، وحید توضیح المسائل م ۲۴۴۸، فاضل، جامع المسائل ج۱س ۱۷۳۲، نوری استفاءات ج۱، س۴۵۱، صافی جامع الاحکام ج۲ س ۱۷۱۹، توضیح المسائل مراجع م ۲۴۳۹، تبریزی استفتاءات س ۱۵۸۸، مکارم استفتاءات ج۲، س ۱۰۴۴، سیستانی منھاج الصالحین، ج۲، (النکاح) م۲۷، بھجت توضیح المسائل (متفرقہ) م۲]
ضروری نوٹ: اگرچہ اس کی تفسیر (لذت کی نیت کے بغیر اور گناہ میں مبتلا ہونے کا خطرہ) بعض جگہوں میں ذکر نہیں ہوا ہے لیکن اس مسئلے میں تمام فقہاء اتفاق کرتے ہیں۔
سوال ۴۳: کیا مرد جس لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہے اس کی جسمانی خوبصورتی کو جاننے کے لئے تصویر یا فلم کا مشاہدہ کر سکتا ہے اگر لڑکی رشتہ دار یا آشناء ہو اس کے بارے کیا حکم ہے؟
تمام مراجع عظام: اگر لذت کی نیت کے بغیر ہو کوئی حرج نہیں اگرچہ وہ لڑکی رشتہ دار یا آشنا ہی کیوں نہ ہو۔
[استفادہ از منا بھی کہ درعنو ان ’’نگاہ خواستگاری‘‘ آمدہ است]
فلم یا تصویر دیکھنا آشناکی
سوال ۴۴: رشتہ دار خواتین یا آشنا کی بے پردہ تصویر یا فلم دیکھنے کے بارے میں کیسا حکم ہے؟
آیات عظام امام، تبریزی و نوری: اگر ایسی خواتین شرعی پردے کی پابند ہو تو ان کی فلم یا تصویر دیکھنا حرام ہے۔
[امام توضیح المسائل م ۲۴۳۹، نوری توضیح المسائل م ۲۴۳۵، تبریزی صراط النجاۃ ج۲ م س ۱۱۵۸]
آیات عظام بھجت وفاضل: احتیاط واجب کی بنا پر ان خواتین کی فلم یاتصویر دیکھنا جائز نہیں ہے۔
[فاضل، جامع المسائل ج۱ س ۱۷۲۸، ۱۷۳۲، دفتر بھجت]
آیات عظام سیستانی، مکارم و وحید: اگر یہ خواتین شرعی پردے کی پابند ہوں تو احتیاط واجب کی بنا پر ان کی فلم یا تصویر دیکھنا جائز نہیں ہے۔ [توضیح المسائل مراجع م ۲۴۳۹، وحید توضیح المسائل م ۲۴۴۸]
آیات عظام خامنہ ای وصافی: ان خواتین کی فلم یا تصویر دیکھنا بعض مواقع پر فساد کا باعث بنتا ہے تو حرام ہے۔
[صافی ، توضیح المسائل م ۲۴۴۸، خامنہ ای اجوبۃ الا ستفتا ء ات س ۱۱۸۲]
سوال ۴۵: حدود و قیود سے آزاد اور بے خوف بے پردہ عورتیں اگرچہ وہ رشتہ دار یا جان پہچان والی ہیں ان کی تصویر یا فلم دیکھنے کے بار ے کیا حکم ہے؟
آیات عظام امام، تبریزی، سیستانی، مکارم ووحید: اگر فساد میں پڑنے کا خطرہ نہ ہو تو کوئی حرج نہیں ہے۔
[نوری، توضیح المسائل م ۲۴۳۵، امام، سیستانی وحید مکارم توضیح المسائل مراجع م ۲۴۳۹، وحید توضیح المسائل م ۲۴۴۸، تبریزی صراط النجاۃ ج۲ س ۱۱۵۸]
آیات عظام بھجت، فاضل وصافی: احتیاط واجب کی بنا پر ان عورتون کی فلم یا تصویر دیکھنا جائز نہیں ہے۔
[فاضل جامع المسائل ج۱ س ۱۷۲۸، دفتر صافی و بھجت]
آیۃ اللہ خامنہ ای: ان خواتین کی فلم یا تصویر دیکھنا جائز نہیں ہے۔ [خامنہ ای اجوبۃالاستفتاءات س ۱۱۸۲]
سوال ۴۶: ایسی رشتہ دار خواتین جو فوت ہو گئی ان کی فلم دیکھنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟
تمام مراجع عظام: جو حکم ان خواتین کی فلم یا تصویر دیکھنے کے بارے میں ان کی زندگی میںتھا وہی ان کے مرنے کے بعد بھی ہے اس میں کوئی فرق نہیں۔ [تبریزی، صراط النجاۃ ج۵ م س ۱۲۷۱، ودفتر تمام مراجع عظام کے]

شرعی مسائل ۱۰

کھیلوں کی ویڈیو
سوال۳۷: خواتین کا ٹیلی ویژن پر کشتی کے پہلوانوں اور دوسرے کھلاڑیوں کو نیم عریاں حالت میں دیکھنے کے بارے حکم کیا ہے؟
آیات عظام امام، سیستانی، فاضل، نوری، وحید: اگر لذت کی نیت کے بغیر اور حرام میں مبتلا ہونے کو خوف نہ ہو اور فساد کا موجب نہ ہو توکوئی حرج نہیں۔ [نوری استفاءات ج۱، س ۴۵۸، امام استفتاءات ج۳ (نظر) س ۱۲ تبریزی صراط النجاۃ ج۲ م س ۸۹۷ م ج۱ س ۱۴۵۷ مکارم استفتاءات ج۲ س ۱۰۳۰، دفتر سیستانی، وحید]
آیات عظام بھجت، صافی، مکارم: چونکہ ایسے پروگراموں کو دیکھنا فساد اور شہوت انگیزی کا باعث بنتا ہے لہٰذا جائزنہیں ہے۔
[بھجت، توضیع المسائل متفرقہ م۲، صافی جامع الاحکام ج۲م س ۱۶۰۷، ۱۶۲۲، دفتر مکارم]
آیات عظام تبریزی و خامنہ ای: ایسے پروگرام اگر براہ راست نہ دیکھے جائیں لذت کی نیت کے بغیر ہو اور حرام میں مبتلا ہونے کا خوف بھی نہ ہو تو کوئی حرج نہیں۔ [خامنہ ای اجوبۃالاستفتاءات س ۱۱۸۹]
ضرور ی نوٹ: مذکورہ بالاسوال اس مقام کے بارے میں ہے جہاں کشتی کے پہلوان اور کھلاڑی جان پہچان کے نہ ہوں ورنہ مراجع عظام کے فتویٰ کے مطابق ان کو دیکھنا حرام ہے۔
کم سن بچیوں پر نگاہ
سوال۳۸ :کیا نا بالغ لڑکیوں کے بدن اوربالوں کو دیکھنا جائز ہے؟
آیات عظام امام، خامنہ ای، سیستانی: اگر لذت کی نیت کے بغیر ہو اور حرام میں مبتلا ہونے کا خوف بھی نہ ہو تو کوئی حرج نہیں لیکن بنابر ا حتیاط (مستحب) ایسی جگہوں مثلاً (ٹانگیں، سینہ، پیٹ) کو جنہیں عام طور پر چھپایا جاتا ہے نہ دیکھا جائے۔
[امام توضیع المسائل مراجع م ۲۴۳۳، و تحریر الوسیلہ ج۲ (النکاح) م ۲۵ م سیستانی منھاج الصالحین ج۳ م (النکاح) م ۲۳، وخامنہ ای استفتاء س۶۲۰]
آیات عظام فاضل، مکارم و نوری: اگر لذت کی نیت کے بغیر ہو اور حرام میں مبتلا ہونے کا خطرہ بھی نہ ہو کوئی حرج نہیں، لیکن احتیاط واجب کی بنا پر ایسی جگہوں مثلاً (ران، پیٹ، سینہ) کو جنہیں عام طور پر چھپایا جاتا ہے نہ دیکھا جائے۔
[توضیع المسائل مراجع م ۲۴۳۳، نوری ، توضیع المسائل م ۲۴۲۹]
آیۃ اللہ بھجت: اگر ایسی لڑکی ہو جو اچھے برے کی تمیز جانتی ہو تو احتیاط واجب کی بنا پر اس کو دیکھنا چاہے لذت کی نیت سے ہو یا لذت کی نیت کے بغیر جائز نہیں ہے۔ [توضیع المسائل مراجع م ۲۴۳۳]
آیات عظام تبریزی، صافی و وحید: اگر لڑکی اچھے برے کی تمیز جانتی ہو لذت کی نیت کے بغیر بھی جائز نہیں ہے۔
[توضیع المسائل مراجع م ۲۴۳۳ ، تبریزی التعلیقہ علی منھا ج الصالحین ، م ۱۲۳۲ ، اور صراط النجا ۃ ج۱ س ۸۹۲، دفتر وحید ]
سوال ۳۹: چھوٹی بچیاں چادر پہنتے ہوئے بہت اچھی لگتی ہیں یہ ایک خاص معنیٰ رکھتا ہے کیا ان پر نگاہ کر نا جائز ہے؟
تمام مراجع عظام: اگر لذت کی نیت کے بغیر اور حرام میں مبتلا ہونے کا خوف نہ تو جائز ہے۔ [توضیع المسائل مراجع م ۲۴۳۳، نوری توضیع المسائل م ۲۴۲۹، دفتر وحید و خامنہ ای ]
سوال ۴۰: عورت کا سمجھدار لڑکے کے بدن پر (قبل و دبر) کے علاوہ نگاہ کرنے کا کیا حکم ہے؟
تمام مراجع عظام (بھجت کے علاوہ): لذت کی نیت کے بغیر کوئی حرج نہیں ہے۔
[امام تحریر الوسیلہ ج۲ النکاح، م ۲۶، صافی ہد ایۃ العباد ج۲ النکاح م ۲۶، تبریزی التعلیقہ علی منھاج الصالحین م ۱۲۳۲، سیستانی منھاج الصالحین ج۳ م۲۴، دفتر وحید خامنہ ای، فاضل، نوری اور مکارم]
آیۃ اللہ بھجت: اگر بچہ اچھے برے کی تمیز جانتا ہے احتیاط واجب کی بنا پر اس کے بدن کو دیکھنا جائز نہیںہے۔ [بھجت توضیع المسائل م ۱۹۳۳]
بچہ کی شرمگاہ پر نگاہ
سوا ل۴۱: بچے کی شرمگاہ پر نگاہ کرنے کا کیا حکم ہے؟
آیات عظام، امام، سیستانی، فاضل، مکارم و نوری: ایسا بچہ جو اچھے برے کی تمیز جانتا ہے اس کی شرمگاہ پر نگاہ کر نا احتیاط واجب کی بنا پر جائز نہیں ہے، شیشے کے پیچھے سے کیوں نہ دیکھا جائے۔ [توضیع المسائل مراجع م ۲۴۳۶، نور ی توضیع المسائل م،۲۴۳۲]
آیات عظام بھجت، خامنہ ای، تبریزی، صافی ووحید: سمجھدار بچہ جو اچھے برے کی تمیز جانتا ہے اس کی شرمگاہ پر نگاہ کرنا جائز نہیں ہے۔
[توضیع المسائل مراجع م ۲۴۳۶، وحید توضیع المسائل م ۲۴۴۵، خامنہ ای استفتاء س ۵۱۵، ۵۳۵]

شرعی مسائل ۹

زیورات کو دیکھنا
سوال ٣٤: نامحرم عورت کے بدن پر موجود زیورات کو دیکھنے کے بارے کیا حکم ہے؟
آیاتِ عظام امام خمینی، خامنہ ای، فاضل اور نوری: احتیاط واجب کے طور پر جائز نہیں ہے۔
]امام خمینی، نوری و فاضل تعلیقات علی العروة (الستر) مسئلہ١، خامنہ ای ویب سائٹ[
آیة اللہ سیستانی: جو ہار گلے میں پہنا جاتا ہے اس طرح کی چیزوں پر نگاہ کرنا جائز نہیں ہے، لیکن انگوٹھی اور بریسلٹ پر لذت کی نیت بغیر نگاہ ڈالنے میںکوئی حرج نہیں۔
آیات عظام بھجت، خامنہ ای، تبریزی، صافی، مکارم اور وحید: عورت کے بدن پر موجود زیورات کو دیکھنا جائز نہیں ہے۔
 ]مکارم تعلیقات علی العروة (الستر) م١، تبریزی صراط النجاة ج١ س ٨٨٤، خامنہ ای استفتاء س ٤٧٧، و دفتر بھجت، صافی اوروحید[
سوال ٣٥: مردوں کا خواتین کی شادی کی انگوٹھی یا عقیقوں کی انگوٹھی، دیکھنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟
آیات عظام امام خمینی، بھجت، خامنہ ای، فاضل، صافی: ان پر نگاہ ڈالنا جائز نہیں ہے۔
]امام استفتاء ات، ج٣، (احکام حجاب) س ٣٦، خامنہ ای ستفتاء ات، س ٤٧٧، وفتر بھجت، فاضل اور صافی[
آیات عظام سیستانی، مکارم و نوری: لذت کی نیت کے بغیر دیکھنے میں کوئی حرج نہیں۔
]نوری استفتاء ات ج٢، س ١٦٦٩، سیستانی ، تعلیقات علی العروة (الستر) م١، مکارم استفتاء ات ج١ س ٨٠١[
آیة اللہ تبریزی: ایسی انگوٹھی جو بڑی عمر کی خواتین استعمال کرتی ہیں انھیں دیکھنے میں کوئی حرج نہیں چاہے جوان خواتین بھی استعمال کرتی ہوں۔ ]تبریزی صراط النجاة ج١، س ٨٨٢، ٨٨٣[
آیة اللہ وحید: احتیاط کی بنا پر جائز نہیں ہے۔ ]دفتر وحید[
کھلاڑیوں کو دیکھنا
سوال ٣٦: کیا فوٹبال، کشتی اور اس طرح کے دوسرے کھیلوں میں مردوں کو نیکر یا انڈروئیر میں نزدیک سے دیکھنا عورتوں کے لئے جائز ہے؟
مراجع عظام: جی نہیں، عورتوں کا نامحرم مرد کے بدن کو دیکھنا جائز نہیں ہے اگرچہ لذت کی نیت کے بغیر کیوں نہ ہو۔
]خامنہ ای، استفتاء س ٥٨٧، امام استفتاء ات ج٣ (نظر) س ٦، ٣٩، صافی، جامع الاحکام، ج٢، س ١٣٥٢، ١٧١٢، وحید توضیع المسائل م ٢٤٤٢، نوری توضیع المسائل م ٢٤٤٣، مکارم تعلیقات علی العروة (النکاح) م ٥١، دفتر فاضل[
آیة اللہ بھجت: احتیاط واجب کی بنا پر جائز نہیں ہے۔ ]بھجت توضیع المسائل م ١٩٣٢[
آیة اللہ تبریزی: اگر لذت کی نیت ہو اور گناہ میں مبتلا ہونے کا خوف بھی ہو تو مردوں کے بدن کو دیکھنا جائز نہیں ہے۔ ]تبریزی صراط النجاة ج١، س ١٤٨٧[
آیة اللہ سیستانی: اگر فوٹبال میں لذت کی نیت یا گناہ میں پڑنے کا خوف ہو تو دیکھنا حرام ہے اور کشتی کے کھیل میں احتیاط واجب کی بنا پر لذت کی نیت کے بغیر بھی جائز نہیں ہے۔ ]دفتر سیستانی[