uRDU fONTS

اردو فانٹ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے کلک کریں

زائرین کی نظروں کے سامنے، تربتِ امام حسین (ع) خون میں بدل گئی


زائرین کی نظروں کے سامنے، تربت امام حسینؑ خون میں بدل گئی
ایک رپورٹ کے مطابق عاشورا کے خون بار واقعے کو تقریبا ۱۴ صدیاں گذرنے کے باوجود، آسمان و زمین میں وہ زخم آج بھی تازہ ہیں اور سیدالشہدا امام حسین علیہ السلام کی یاد میں پوری کائنات عزادار ہے ۔
تازہ ترین عاشورائی واقعے میں اتوار ۱۰ محرم الحرام ۱۴۳۴ (۲۶/نومبر ۲۰۱۲) کو عاشورائے اباعبداللہ علیہ السلام کے موقع پر سیدالشہدا علیہ السلام کے میوزیم میں رکھی ہوئی قبر شریف امام حسین (ع) کی اصل تربت کا رنگ خون میں بدل گیا۔
یہ واقعہ عینی شاہدین کی حیرت زدہ آنکھوں کے سامنے اور عاشورائے حسینی کے موقع پر رونما ہوا اور میوزیم کے اہلکاروں نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے، اس واقعے کی تصویریں آستان مقدس حضرت علمدار کربلا ابوالفضل العباس علیہ السلام سے ویب سائٹ "الکفیل" نے شائع کی ہیں۔
نیز آیت اللہ العظمی سیستانی کے نمائندے اور آستان امام حسین علیہ السلام کے متولی حجت الاسلام والمسلمین شیخ عبدالمہدی الکربلائی نے ذاتی طور پر میوزیم میں جاکر اس واقعے کا مشاہدہ کیا اور ہزاروں افراد نے میوزیم کا دورہ کیا۔
تربت شریف کی تصویریں ملاحظہ ہوں:
شیعہ اور سنی کتب میں منقولہ معتبر احادیث میں مروی ہے کہ جبرائیل امین (ع) نے کربلا کی خاک میں سے تھوڑی سی مٹی امام حسین علیہ السلام کی شہادت کی خبر کے ساتھ ہی رسول اکرمۖ کے سپرد کی اور رسول اکرمۖ نے وہ مٹی ام الممنین حضرت ام سلمہ کے پاس رکھ لی اور فرمایا:
 "جب اس مٹی کا رنگ خون کے رنگ میں بدل جائے تو سمجھ لینا کہ میرے فرزند حسین (علیہ السلام) کربلا کی سرزمین پر قتل ہوئے ہیں"۔
حدیث کا متن یہ ہے:
عمر بن ثابت نے اعمش سے اور اعمش نے شقیق سے روایت کی ہے کہ جناب ام سلمہ نے کہا: ایک دن حسن اور حسین علیہما السلام میرے گھر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے سامنے کھیل رہے تھے کہ اسی وقت جبرائیل (ع) نازل ہوئے اور رسول اللہ (ص) سے عرض کیا: آپ کے بعد آپ کی امت آپ کے اس بیٹے کو قتل کرے گی اور امام حسین علیہ السلام کی طرف ہاتھ سے اشارہ کیا۔ رسول اللہ (ص) روئے اور امام حسین (ع) کو اپنے سینے سے لگایا، اس کے بعد رسول اللہ (ص) نے جبرائیل کی دی ہوئی مٹی کو سونگھا اور فرمایا "اس سے کرب و بلا کی بو آرہی ہے۔ اور مجھ سے مخاطب ہوکر فرمایا: اے ام سلمہ! میں یہ مٹی تمہارے پاس رکھتا ہوں اور جب یہ خون میں بدل جائے تو جان لو کہ میرے بیٹے حسین قتل کئے گئے ہیں۔
سنی محدثین  جنہوں نے یہ حدیث نقل کی ہے  میں سے بعض کے نام درج ذیل ہیں:
ابن حجر عسقلانی، "تہذیب الہذیب"،
ابن ابی بکر ہیثمی، "مجمع الزوائد"
الطبرانی، "المعجم الکبیر"













No comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.