uRDU fONTS

اردو فانٹ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے کلک کریں

عارف کامل شیخ حسن علی نخودکی (رح) کی جانب سے امام خمینی(رح) کے نام نسخۂ کیمیا کا تحفہ


شیخ حسن علی نخودکی (رح) کی جانب سے امام خمینی(رح) کے نام نسخۂ کیمیا کا تحفہ
آیت اللہ العظمیٰ سید موسیٰ شبیری زنجانی فرماتے ہیں : امام خمینیؒ نے میرے والد کے ہمراہ صحن حرم امام رضاؑ میں عارف باللہ اور سالک الی اللہ الحاج شیخ حسن علی نخودکیؒ سے ملاقات کی ۔           
امام خمینیؒ کی عمر اس وقت تیس چالیس سال کے درمیان رہی ہوگی، سلام و جواب کے بعد امام خمینیؒ نے عارف و اصل مرحوم شیخ نخودکی سے کہا: میں آپ کا تھوڑا سا وقت لینا چاہتا ہوں اور پھر امام خمینی شیخ نخودکیؒ سے مخاطب ہوکر امام رضاؑ کے روضہ مبارک کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: میں آپ کو امام رضاؑ کی قسم دیتا ہوں اگر واقعی آپ کے پاس علم کیمیا ہے تو ہمیں بھی دے دیں، حاج شیخ حسن علی نخودکی نے فرمایا: اگر ہم آپ کو " کیمیا" گری کا علم دے دیں اور آپ دشت و دمن اور کوہ و صحرا کو سونے میں تبدیل کرنا شروع کردیں تو کیا ہوگا؟ پہلے آپ وعدہ کریں کہ اس کا بجا طور پر ہی استعمال کریں گے، اس کی حفاظت کریں گے اور ہرجگہ بروئے کار نہیں لائیں گے؟ امام خمینیؒ جو بچپن اور نوجوانی سے ہی سچائی کا پیکر تھے ، تھوڑی دیر تک سوچنے کے بعد کہا : نہیں! میں ایسا وعدہ نہیں کرسکتا! شیخ نخودکیؒ نے جب امام خمینیؒ کی یہ بات سنی تو فرمایا: آپ علم کیمیا کی حفاظت نہیں کرسکتے تو میں کیمیاگری سے بھی ایک بہتر نسخہ آپ کو دیتا ہوں اس سے استفادہ کیجئے جو کچھ یوں ہے:
٭واجب نمازوں کے بعد ایک بار آیۃ الکرسی ’’و ہو العلی العظیم‘‘ تک پڑھئے ۔
٭اس کے بعد تسبیحات سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا بجا لائیے
٭اس کے بعد تین مرتبہ قل ھو اللہ احد پڑھیں
٭تین بار صلوات : اللھم صل علی محمد و آل محمدﷺ پڑھ کر
٭تین مرتبہ یہ آیت تلاوت کیجئےَ :
وَ مَنْ یَتَّقِ اللہْ یَجْعَلْ لَہُ مَخْرَجاً" وَ یَرْزُقْہُ مِنْ حَیْثُ لَا یَحْتَسِبْ وَ مَنْ یَتَوَکَلْ عَلَی اللہِ فَہُوَ حَسْبُہُ اَنْ اللہَ بَالِغُ اَمْرِہِ قَدْ جَعَلَ اللہُ لِکُلِّ شَیءٍ قَدْرًا"      ( سور طلاق کی آیات۲،۳)
اور جو اللہ سے ڈرے تو وہ اس کے لئے نجات کا راستہ پیدا کردیتا ہے ارو اسے ایسی راہ سے روزی دیتا ہے جو اس کے شان و گمان میں بھی نہ ہو اور جو اللہ پر بھروسا کرے تو وہ اس کے لئے کافی ہے ۔ یقینا" اللہ اپنے امر کا پورا کرنے والا ہے اللہ نے ہرچیز کے لئے ایک مقدار مقرر کی ہے۔
حاج شیخ حسن علی نخودکیؒ نے اس کے بعد فرمایا : یہ وظیفہ نماز واجب کے بعد کیمیا کا کام کرتا ہے بلکہ علم کیمیا سے بہتر ہے ۔

No comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.